ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 31, 2025 9:39 PM

printer

بہار میں ہونے والے انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے بہت سے لیڈروں نے، خراب موسم کے باوجود، روڈ شوز اور عوامی جلسے کئے

بہار میں آج انتخابات والے مختلف حلقوں میں کئی سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنماؤں نے انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ خراب موسم کی وجہ سے کئی لیڈروں کو اپنی ریلیاں ملتوی کرنی پڑیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے مختلف سینئر لیڈروں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں روڈ شو کیے۔
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے آج پٹنہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور RJD اور کانگریس پارٹی پر شدید نکتہ چینی کی۔ BJP صدر نے کہا کہ RJD کا دورِ اقتدار، جبراً وصولی، جنگل راج اور شرپسندوں پر مبنی تھا، جبکہ NDA نے ریاست میں اچھی حکمرانی قائم کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار، خراب موسم کی وجہ سے عوامی میٹنگوں سے خطاب نہیں کر پائے۔ تاہم انہوں نے دربھنگہ اور سمتی پور میں روڈ شو کیے۔اترپردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے بھوجپور میں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ مہا گٹھ بندھن، بدعنوانی کی علامت ہے۔ مہا گٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو کو آج 9 انتخابی ریلیاں کرنی تھیں، جو خراب موسم کے سبب نہیں ہو پائیں۔جَن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے مظفر پور اور ویشالی ضلعے میں روڈ شو کیے۔