October 5, 2025 2:49 PM

printer

بہار میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسلادھار بارش ہونے سے روز مرہ کی زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے

بہار میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسلادھار بارش ہونے سے روز مرہ کی زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ بجلی گرنے اور بارش سے وابستہ واقعات میں کم از کم 16 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مظفر پور ضلعے میں سب سے زیادہ چار اموات ہونے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ جہان آباد میں تین افراد کی جان گئی ہے۔
ریاست کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے لوگوں کی موت ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اِدھر موسمیات محکمے نے بہار کے کئی حصوں میں آج بھی تیز بارش کے امکان کے مدنظر الرٹ جاری کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔