ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 10, 2025 9:58 AM | Bihar Polls

printer

بہار میں کَل ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

بہار میں اسمبلی انتخابات دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے سبھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 20 سے زیادہ ضلعوں کے 122 حلقوں میں اس مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 3 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان  136 خواتین سمیت ایک ہزار 302 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔ سکیورٹی وجوہات سے 7 حلقوں میں ووٹنگ شام 5 بجے ختم ہوگی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے 595 پولنگ اسٹیشنوں کے انتظامات خواتین اسٹاف ہی کریں گی، جبکہ اکیس PWD پولنگ بوتھوں کا انتظام معذور افراد پر مشتمل عملے کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 316 مثالی پولنگ اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اس مرحلے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت کے 12 کابینی وزراء کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ سرکردہ JDU لیڈر اور ریاست کے بجلی کے وزیر بجیندر پرساد یادو Supaul حلقے سے چناؤ لڑ رہے ہیں، جبکہ BJP امیدوار اور ریاست کے صنعتوں کے وزیر نتیش مشرا مدھوبنی ضلعے میں Jhanjharpur سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ سابق نائب   وزیر اعلیٰ اور کابینی وزیر رینو دیوی Bettiah سے BJP کی امیدوار کی حیثیت سے چناؤ لڑ رہی ہیں۔ عوامی صحت کے وزیر  نیرج سنگھ ببلو Chhatapur سے چناؤ میدان میں ہیں۔ BJP کے سینئر اور امدادِ باہمی کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار BJP کے امیدوار کی حیثیت سے آٹھویں مرتبہ گیا قصبے سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ JDU لیڈر اور وزیر Leshi سنگھ Dhamdaha حلقے سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر سُمیت کمار سنگھ JDU امیدوار کی حیثیت سے جموئی ضلعے میں Chakai سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر راجیش کمار اورنگ آباد میں Kutumba سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ LJP رام وِلاس گروپ کے ریاستی صدر راجو تیواری مشرقی چمپارن ضلعے میں گووِند گنج سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔