ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 27, 2025 9:33 AM | Bihar - Chhath Puja

printer

بہار میں چھٹھ پوجا کے تیسرے دن آج عقیدتمند ڈوبتے ہوئے سورج کو ارگھیہ یا پوتر جَل پیش کریں گے۔

بہار میں چھٹھ پوجا کے تیسرے دن آج عقیدتمند ڈوبتے ہوئے سورج کو ارگھیہ یا پوتر جَل پیش کریں گے۔ ریاست بھر میں گنگا، گنڈک، کوسی، مہا نندا، باگمتی اور مختلف دریاؤں کے کنارے چھٹھ گھاٹوں کو آراستہ کیا گیا ہے۔

لاکھوں عقیدتمند آج سوریہ دیوتا کو ارگھیہ دیں گے۔ راجدھانی پٹنہ میں پٹنہ ضلع اور نواحی علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدتمند سوریہ دیوتا کی پوجا کریں گے۔ لوگوں کے بڑے اجتماع کے پیش نظر گنگا کے 78 گھاٹوں پر وسیع سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گھاٹوں پر غوتہ خوروں اور NDRF اور SDRF کی ٹیموں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ کَل صبح سوریہ دیوتا کو ارگھیہ دینے کے ساتھ چار دن طویل چھٹھ مہاپرو اختتام پذیر ہو جائے گا۔

اِس دوران اورنگ آباد میں دیو، پٹنہ میں اولارک، نالندہ میں اونگاریدھان اور نوادا ضلع میں ہَریہ سوریہ مندر سمیت ریاست کے مشہور سوریہ مندروں میں عقیدتمند بڑی تعداد میں جمع ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مختلف چھٹھ گھاٹوں پر ووٹر بیداری پیغامات کے ذریعے لوگوں کو آئندہ انتخابات میں پُرجوش انداز میں شرکت کرنے کی اپیل بھی کی جارہی ہے۔