بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی کابینہ میں آج شام توسیع کی جائے گی۔ پٹنہ میں راج بھون میں ایک تقریب کے دوران متعدد نئے وزراء کو عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔ اس سے پہلے آج مالیات اور زمینی اصلاحات کے وزیر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈاکٹر جیسوال ریاستی بی جے پی کے سربراہ بھی ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ اس لئے دیا ہے تاکہ کابینہ کی توسیع کیلئے راہ ہموار ہوسکے۔ کل بی جے پی صدر جے پی نڈّا اور وزیراعلیٰ اور جنتا دل یو کے صدر نتیش کمار نے پٹنہ میں کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں بات چیت کی تھی۔
Site Admin | February 26, 2025 3:13 PM
بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی کابینہ میں آج شام توسیع کی جائے گی۔