March 8, 2025 11:15 AM

printer

بہار میں مختلف شعبوں کے آبادیاتی منظر نامے میں کافی اہم تبدیلی روہنما ہوئی ہے۔ جن میں سرکاری عہدے، پولیس ادارے اور پنچایتی راج ادارے شامل ہیں، جو خواتین کی طاقت کی عکاسی کرتے ہیں

بہار میں مختلف شعبوں کے آبادیاتی منظر نامے میں کافی اہم تبدیلی روہنما ہوئی ہے۔ جن میں سرکاری عہدے، پولیس ادارے اور پنچایتی راج ادارے شامل ہیں، جو خواتین کی طاقت کی عکاسی کرتے ہیں۔ پولیس فورس میں بہار 30 ہزار خاتون جوانوں کے ساتھ تمام ریاستوں سے آگے ہے۔ ریاست میں ایک لاکھ 10 ہزار پولیس افسران میں سے خواتین کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ خواتین کو مضبوط نمائندگی دینے سے آبادیاتی منافع میں بھی مدد مل رہی ہے۔، خاص طور سے پولیس فورس میں۔ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ 2013 میں پولیس میں 35 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کی وجہ سے خواتین کی نمائندگی کا اعداد و شمار ان کے حق میں ہوگیا ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، DGP ابھے آنند نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ مثبت تبدیلی ہے اور اس نے ریاستی پولیس فورس میں صنفی تعصب کو ختم کردیا ہے۔

جناب ابھے آنند نے کہا کہ پولیس فورسز میں زیادہ نمائندگی سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کی شبیہ بہتر ہوگی اور تفتیش اور امن و قانون کو برقرار رکھنے کی ضرورت کے دوران یہ کافی مددگار ثابت ہوگی۔

پولیس اداروں کی طرح بہت سے شعبوں میں ریزرویشن کے اقدام کی وجہ سے یکسر تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ جن میں پنچایتی راج ادارے، شہری بلدیاتی ادارے اور اپنی مدد آپ گروپ شامل ہیں۔

خواتین کی قیادت والے SHG  کی ترقی خاص طور سے شاندار رہے اور ریاست بھر میں 10 لاکھ 63 ہزار SHG سے ایک کروڑ 31 لاکھ خواتینJeevika Didis  کے طور سے منسلک ہیں۔

ریاست ”اندر مہیلا شکتی مشن“ کا آغاز کریں گی، جو خواتین کے SHG کی کامیابیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے، حکومت کے مستقبل کے منصوبوں کو مربوط کرنے کی ایک اہم پہل ہوگی۔ توقع ہے کہ 32 ضلعوں کی تقریباً ایک لاکھ خواتین اس پروگرام میں جو ہوں گی خواتین کی ترقی کی وزیر Anusaya Seethakka نے کل پریز گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور تمام بندو بست کا جائزہ لیا۔

حکومت اپنی نوعیت کا پہلا اقدام بھی کرا ہے جس کے تحت خواتین SHG کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ بسوں کی مالک بن سکتی ہیں اور کرائے کی بنیاد پر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریٹس کی بسیں چلا سکتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔