ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 1, 2025 3:21 PM

printer

بہار میں سیاسی پارٹیاں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے آخری کوششیں کررہی ہیں

بہار میں سیاسی پارٹیاں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے آخری کوششیں کررہی ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ، اِس مہینے کی 6 تاریخ کو ہوگی۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن کے رہنما ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے ریلیاں کررہے ہیں۔ لوک جَن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ ہر جگہ NDA کی لہر ہے اور اِس مرتبہ بھی NDA کی سرکار بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن منقسم ہے، جبکہ NDA متحد ہے۔

SB – Chirag Paswan

پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، BJP کے رکنِ پارلیمنٹ منوج تیواری نے اعتماد ظاہر کیا کہ NDA اتحاد، بہار میں سرکار بنائے گا۔ انہوں نے RJD اور کانگریس کی قیادت والے مہاگٹھ بندھن پر مجرموں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔

SB – Manoj Tiwari

دوسری طرف CPI کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن کو بہار کی عوام کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہورہی ہے اور وہ بہار میں ضرور سرکار بنائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔