ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 3:43 PM

printer

بہار میں سات نِشچے پروگرام کے تحت وزیرِ اعلیٰ کی نِشچے سیلف ہیلپ الاؤنس اسکیم سے اب 20 سے 25 سال کی عمر کے بے روزگار مرد و خواتین گریجویٹ نوجوانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

بہار میں سات نِشچے پروگرام کے تحت وزیرِ اعلیٰ کی نِشچے سیلف ہیلپ الاؤنس اسکیم سے اب 20 سے 25 سال کی عمر کے بے روزگار مرد و خواتین گریجویٹ نوجوانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ اِس اسکیم کے تحت، جسے مُکھیہ مَنتری نِشچے سوئم سَہائیتہ بھتہ یوجنا کے نام سے جانا جاتا ہے، انہیں دو سال تک ایک ہزار روپے کا ماہانہ بھتہ ملے گا۔ اِس سے قبل یہ اسکیم 12ویں جماعت پاس کرنے والے نوجوانوں کیلئے دستیاب تھی۔ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اِس بھتے سے نوجوان مرد و خواتین کو مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے ضروری تربیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جس سے اُن کا مستقبل محفوظ ہوگا۔