ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 21, 2025 9:44 PM

printer

بہار میں حکومت نے سوشل سکیورٹی پنشن اسکیم کے تحت بزرگ شہریوں، بیوائوں اور معذور افراد کی پنشن میں ہر ماہ 700 روپئے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

بہار میں حکومت نے سوشل سکیورٹی پنشن اسکیم کے تحت بزرگ شہریوں، بیوائوں اور معذور افراد کی پنشن میں ہر ماہ 700 روپئے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ فیضیاب ہونے والے لوگوں کو اگلے مہینے سے بڑھی ہوئی پنشن ایک ہزار ایک سو روئے ملے گی۔پنشن میں اضافے کے بعد بہار میں سوشل سکیورٹی اسکیم کے مستفیدین کو ہر مہینے ایک ہزار ایک سو روپئے ملیں گے۔ ایک کروڑ نو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا اور یہ رقم ہر مہینے کی دس تاریخ تک ان کے بینک کھاتے میں پہنچ جائے گی۔ ریاستی سرکار معذور یعنی دِویانگ لوگوں کیلئے بہار Nishaktata پنشن اسکیم نافذ کر رہی ہے جبکہ لکشمی بائی سوشل سکیورٹی پنشن اسکیم کے تحت 18 سال سے زیادہ عمر کی بیوائوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ریاستی سرکار مکھیہ منتری Vridhajan پنشن یوجنا کے تحت 60 سال سے 79 سال کی عمر کے افراد کو مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اندراگاندھی راشٹریہ Vridhawastha پنشن یوجنا، اندراگاندھی راشٹریہ ودھوا پنشن یوجنا اور اندراگاندھی Nishaktata پنشن یوجنا کے تحت محروم طبقوں کو فائدوں کی براہ راست منتقلی کے ذریعے مالی امداد دی جاتی ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ اس سے عمر رسیدہ لوگوں اور دوسروں میں عزت نفس کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں