بہار میں جاری کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اپنے اختتام کے قریب ہیں۔ 4 مئی کو شروع ہونے والے ان کھیلوں کا آج گیارہواں دن ہے اور یہ تقریب کَل اختتام پذیر ہوجائے گی۔ آج صبح سونے کا ایک اور چاندی کا ایک تمغہ جیت کر مہاراشٹر نے دن کی شروعات کی۔ مہاراشٹر کُل 122 تمغے جیت کر، جن میں سونے کے 47 اور چاندی کے 39 تمغے شامل ہیں، سرفہرست ہے۔ ساتھ ہی 42 تمغوں کے ساتھ راجستھان دوسرے نمبر پر ہے، جن میں سونے کے 19 اور چاندی کے نو تمغے شامل ہیں۔ کرناٹک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہریانہ تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور کرناٹک اب چوتھے نمبر پر ہے۔ کشتی، کبڈی اور Fencing میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ہریانہ نے 57 تمغے حاصل کئے ہیں، جن میں سونے کے 17 اور چاندی کے 13 تمغے شامل ہیں۔×
Site Admin | May 14, 2025 3:10 PM
بہار میں جاری کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اپنے اختتام کے قریب ہیں