بہار میں بھارتی فضائیہ کی سوریہ کرن ٹیم، آج پٹنہ میں اپنا Aerobatic فضائی شو شروع کرے گی۔ دو روزہ پروگرام میں پٹنہ میں گنگا ندی کے اوپر صبح 10 بجے سے 11 بجے کے درمیان IAF سوریہ کرن طیاروں کا شاندار شو اور مشقیں شامل ہوں گی۔ یہ پروگرام بہار کے بھوجپور میں 1857 کے انقلاب کے آزادی پسند حامی بابو کنور سنگھ کے وجے اُتسو کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے۔ مرکزی تقریب کا اہتمام کل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار اس کا افتتاح کریں گے۔ آج کا شو پورے دن کی مشق پر مشتمل ہوگا اور یہ پٹنہ کے 40 اسکولوں سمیت عوام کیلئے کھلا رہے گا۔×
Site Admin | April 22, 2025 10:02 AM
بہار میں بھارتی فضائیہ کی سوریہ کرن ٹیم، آج پٹنہ میں اپنا Aerobatic فضائی شو شروع کرے گی۔
