بہار میں ایک اچانک سیاسی واقعے میں، RJD کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج اپنے بڑے صاحبزادے اور سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کو، اُن کے غیر مناسب برتائو اور غیر ذمے دارانہ رویّے کی وجہ سے پارٹی سے چھ سال کیلئے برخاست کردیا ہے۔ جناب پرساد نے سوشل میڈیا پر اپنے اِس فیصلے کا اعلان، تیج پرتاپ یادو کی مبینہ خاتون دوست سے متعلق متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد کیا ہے۔ RJD کے صدر نے کہا کہ تیج پرتاپ یادو کا رویّہ خاندان کے اقدار اور پارٹی اصولوں کے خلاف ہے۔
Site Admin | May 25, 2025 9:26 PM
بہار میں ایک اچانک سیاسی واقعے میں، RJD کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج اپنے بڑے صاحبزادے اور سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کو، اُن کے غیر مناسب برتائو اور غیر ذمے دارانہ رویّے کی وجہ سے پارٹی سے چھ سال کیلئے برخاست کردیا ہے
