بہار میں اہم سیاسی اتحاد NDA اور عظیم اتحاد کے درمیان آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کھینچ تان جاری ہے۔ اتحادی پارٹیوں کی جانب سے شرائط اور مطالبات پیش کئے جانے کے سبب دونوں اتحاد اس معاملے کو حل نہیں کرپائے ہیں۔ NDA میں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) زیادہ سیٹوں کی مانگ کررہی ہے اور اُس نے اُن مختلف حلقوں پر بھی دعویٰ کیا ہے، جو اس وقت جنتادل یونائیٹڈ کے پاس ہیں۔ LJP کے ریاستی صدر نے گووِندگنج سیٹ پر دعویٰ کیا ہے، جو جنتادل یونائیٹڈ کے پاس ہے۔ پارٹی کے قومی صدر اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے زیرِصدارت اُن کی رہائش گاہ پر جنتادل یونائٹیڈ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے۔ گرینڈ الائنس میں بھی سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ CPIML مضبوط کارکردگی کا دعویٰ کررہی ہے اور اس مرتبہ تقریباً 40 سیٹوں کی مانگ کررہی ہے۔ کانگریس نے بھی RJD کے سامنے مختلف مطالبات رکھے ہیں، جن کے سبب سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔×
Site Admin | October 9, 2025 3:29 PM
بہار میں اہم سیاسی اتحاد NDA اور عظیم اتحاد کے درمیان آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کھینچ تان جاری ہے