بہار میں اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے سے قبل، ریاست میں انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ NDA اور مہا گٹھ بندھن ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کررہے ہیں اور رائے دہندگان کو راغب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ بہار کے مظفر پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ NDA بہار کے عوام کیلئے تعلیم، حفظانِ صحت اور سینچائی کے شعبے میں زیادہ مواقع کو یقینی بنانے کے تئیں پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ریاست سے مائیگریشن روکنے کیلئے بھی اقدامات کرے گی۔
SB – 1400 – PM Viksit Bihar
اپنی مدتِ کار کے دوران بہار میں بدنظمی کیلئے اپوزیشن RJD اور کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ بدعنوانی عروج پر تھی اور ریاست میں اُن کے دورِ حکومت میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے چھٹھ تہوار پر منفی بیان دینے کیلئے بھی RJD اور کانگریس کی نکتہ چینی کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بہار کے عوام، اِس بے عزتی کو برداشت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب مہا گٹھ بندھن کے وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ سیاسی پارٹیاں ووٹوں کیلئے بہار کا استحصال کرتی ہیں، گجرات میں صنعتیں قائم کرتی ہیں اور بہار کو محروم رکھتی ہیں۔ انہوں نے بہار کے عوام سے کہا کہ وہ متحد رہیں اور اِن پارٹیوں کو اقتدار میں واپس آنے سے روکیں۔
SB – Tejashvi