ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 9, 2025 10:04 AM | Bihar Politics

printer

بہار میں اسمبلی چناؤ کے لیے سیٹوں کے بٹوارے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مختلف سیاسی پارٹیوں اور اُن کی حلیف جماعتوں کی درمیان زبردست کشمکش جاری ہے۔

بہار میں اسمبلی چناؤ کے لیے سیٹوں کے بٹوارے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر مختلف سیاسی پارٹیوں اور اُن کی حلیف جماعتوں کی درمیان زبردست کشمکش جاری ہے۔

NDA اور عظیم اتحاد میں شامل سیٹوں کی زیادہ مانگ کرنے والی چھوٹی پارٹیوں کے مطالبات کی وجہ سے بہار اسمبلی چناؤ میں دباؤ کی سیاست کا اثر واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔ لوک جَن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے اپنی پارٹی کی مانگوں کی حمایت میں BJP کے تئیں ایک سخت موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے آج پارٹی کی پارلیمانی بورڈ، سبھی تنظیمی وِنگس اور سینئر لیڈروں کی ایک میٹنگ طلب کی ہے، جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ جناب پاسوان نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم سے متعلق ابھی تک کسی معاملے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے اور یہ کہ بات چیت ابھی جاری ہے۔ BJP کی طرح جنتا دل یونائیٹڈ نے بھی اپنے ممکنہ امیدواروں پر اندرونی تبادلہئ خیال کے بعد امیدواروں کی فہرست کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے۔

عظیم اتحاد میں سیٹوں کے بٹوارے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ راشٹریہ جنتا کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے اپنے ممکنہ امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے-اپنے متعلقہ اسمبلی حلقوں میں چناؤ مہم شروع کریں۔ پرشانت کشور کی قیادت والی Jan Suraj پارٹی آج اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔