بہار میں اسمبلی چناؤ کے لیے انتخابی مہم میں آج سے تیزی آجائے گی۔ چھٹھ پوجا کے تہوار ختم ہونے کے بعد بہت سے ممتاز لیڈر اور سیاسی پارٹیوں کی اہم شخصیات ریاست بھر میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ NDA اور عظیم اتحاد کے اہم لیڈر، آج انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ مہاگٹھ بندھن کا منشور جاری ہونے کے بعد حکمراں اور اپوزیشن اتحاد کے لیڈروں کے درمیان الفاظ کی جنگ میں شدّت آگئی ہے۔
BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج دربھنگہ، سمستی پور اور بیگوسرائے میں آج انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے، جبکہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پٹنہ ضلعے میں Barh میں اور دربھنگہ میں ہیاگھاٹ میں NDA امیدواروں کی حمایت میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ BJP حکمراں والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ بھی بہار کے مختلف علاقوں میں چناؤ ریلیوں میں حصہ لیں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سیوان، بھوجپور اور بکسا میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، جبکہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو بھاگلپور اور مادھے پورہ میں چناؤ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا مظفر پور اور پٹنہ صاحب اسمبلی حلقوں میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنماء عظیم اتحاد کی حمایت میں دربھنگہ میں Loam اور مظفرپور میں Sakra میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔