بہار اسمبلی انتخابات کے کَل پہلے مرحلے کی ووٹنگ کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ویشالی ضلع کے Raghopur، Mahnar اور Mahua جیسے اہم حلقوں میں NDA اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلہ رہے گا۔
کَل پہلے مرحلے کے تحت ویشالی ضلع کے سبھی 8 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ Raghopur میں RJD کے سینئر لیڈر اور مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو، دو مرتبہ MLA رہے ہیں اور اب وہ تیسری مرتبہ جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ BJP نے سابق MLA ستیش کمار کو اُن کے خلاف انتخابی میدان میں اُتارا ہے۔ اِس اہم سیٹ پر 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ووٹر 13 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ Mahua حلقے میں بھی جن شکتی جنتا دل کے تیج پرتاپ یادو، RJD کے موجودہ MLA مکیش کمار روشن اور LJP رام وِلاس کے سنجے کمار سنگھ کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔
ویشالی ضلع میں BJP چار سیٹوں پر، JDU تین پر اور LJP رام وِلاس ایک سیٹ پر چناؤ لڑ رہی ہے۔
دوسری جانب مہاگٹھ بندھن نے 8 سیٹوں کیلئے 9 امیدوراوں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، جبکہ RJD سات سیٹوں پر اور کانگریس اور CPI ایک-ایک سیٹ پر چناؤ لڑ رہی ہے۔