ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 6, 2025 9:36 AM | Bihar - Polling

printer

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے 121 حلقوں میں پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ تقریباً تین کروڑ 75 لاکھ ووٹر، ایک ہزار 314 امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج 18 اضلاع کے 121 حلقوں میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ اِن میں پٹنہ، ویشالی، نالندہ، بھوج پور، مونگیر، سارن، سیوان، بیگوسرائے، لکھی سرائے، گوپال گنج، مظفرپور، دربھنگہ، مدھے پورہ اور سہرسہ شامل ہیں۔

ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا اور یہ شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔

البتہ سکیورٹی وجوہات سے Simri بختیارپور، Mahishi، تاراپور، مونگیر، جمال پور اور Suryagarha حلقے کے 56 پولنگ بوتھوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

آزادانہ، منصفانہ اور پُر امن ووٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

چناؤ عمل کی نگرانی کیلئے جدید طرز کا کمانڈ اور کنٹرول مرکز قائم کیا گیا ہے اور سبھی 45 ہزار 341 پولنگ مراکز سے Webcasting کی جائے گی۔

ریاستی پولیس کے ساتھ ساتھ مرکزی مسلح پولیس فورسز کو سبھی پولنگ مراکز پر تعینات کیا گیا ہے۔

 

خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دینے کیلئے، 926 ایسے بوتھ بنائے گئے ہیں، جن کا پورا انتظام خواتین سنبھالیں گی۔ اِس کے علاوہ 107 بوتھ ایسے ہیں، جہاں دِویانگ جن اہلکار متعین رہیں گے۔

پٹنہ میں اعلیٰ انتخابی افسر کے دفتر میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ رائے دہندگان اِن نمبرس پر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ فون نمبر ہے:

صفر چھ ایک دو – دو آٹھ دو – چار صفر صفر ایک

فیکس نمبر ہے:

صفر چھ ایک دو – دو دو ایک – پانچ چھ ایک ایک

رائے دہندگان کی سہولت کیلئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں پولنگ کے دوران اپنا موبائل فون جمع کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔×