بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ JDU کے صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور BJP کے سرکردہ لیڈر، NDA امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم میں شامل ہو رہے ہیں۔
بہار میں پہلے مرحلے میں اگلے مہینے کی 6 تاریخ کو 18 ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
آج NDA کے کئی لیڈر اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے۔ BJP کے قومی صدر جے پی نڈّا اورنگ آباد میں Goh اور ویشالی ضلع میں Patepur میں چناؤ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
اِدھر مرکزی وزیر اور پارٹی کے سرکردہ لیڈر گری راج سنگھ، راج بھوشن چودھری کے ہمراہ بھوج پور میں شاہ پور کے مقام پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ BJP کے چناؤ کے ساتھی انچارج اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریا بھی NDA امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔
اِدھر امید ہے کہ RJD اور کانگریس کی سربراہی والا عظیم اتحاد آج اپنی مشترکہ حکمت عملی اور چناؤ مہم پروگرام کا اعلان کرے گا۔
کانگریس کے بہار امور کے انچارج کرشنا Allavaru نے کہا ہے کہ پورا عظیم اتحاد متحد ہے اور وہ مل کر چناؤ مہم چلائے گا۔