ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 9, 2025 9:42 PM

printer

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن، کل جاری ہوگا۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی، کاغذات کی نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔پہلے مرحلے میں،121 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ریاست بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
برسرِ اقتدا NDA اور اپوزیشن کے عظیم اتحاد کی جانب سے آج سیٹوں کے بٹوارے سے سلسلے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیشوال نے کہا کہ اگلے ایک یا دو دِن میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چراغ پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی (Ram Vilas)  کے ساتھ اس سلسلے میں کوئی بڑا اختلاف نہیں ہوا ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان کو NDA سے متعلق سبھی فیصلے کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
جنتادل (یونائیٹڈ) کی اعلیٰ قیادت نے نھی آج سیٹوں کے بٹوارے کے سلسلے میں بات چیت کی ہے۔
پارٹی کے قومی صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش گاہ پر اُن کی قیادت میں ایک بہت اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔وہیں کانگریس کی قیادت والے عظیم اتحاد نے اس بات کا اشارہ دیاہے کہ اِس نے راشٹریہ جنتا دل کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو سے سیٹوں کے بٹوارے کے سلسلے میں پیدا ہونے والے تنازعات کو حل کرنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
شمولیاتی قیادت کیلئے کئے گئے ایک واضح اقدام میں انتخابی کمیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران، ہر اسمبلی حلقے کے کم سے کم ایک پولنگ اسٹیشن کا انتظام خاص طور پر خواتین یا معذور افراد کے ہاتھوں میں ہوگا۔ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ سکیورٹی سمیت تمام انتخابی عملہ، ان پولیس اسٹیشنوں میں خواتین پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ نوجوان اہل ملازمین کو ہر ضلعے کے کم سے کم ایک اسٹیشن پر تعینات کیا جائے گا تاکہ تازہ توانائی فراہم کی جاسکے نیز احتساب کیا جاسکے۔ ان اقدام کا مقصد، جمہوریت کے جامع تانے بانے میں، شرکت، نمائندگی اور تفویض اختیارات کے بارے میں واضح پیغام بھیجنا ہے۔
بھارتی انتخابی کمیشن، ECI نے سیاسی پارٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ آنے والے بہار اسمبلی انتخابات اور اسمبلی ضمنی چناؤ کے دوران حریف پارٹیوں یا امیدواروں کو نشانہ بنانے کیلئے آرٹیفشئل انٹلیجنس کا استعمال نہ کریں۔ مثالی ضابطۂ اخلاق کے حصے کے طور پر ان رہنما خطوط کو لاگو کیا گیا ہے۔ کمیشن نے deep fakes کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور تشہیر کے دیگر وسائل پر معلومات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے یا گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کیلئے AI پر مبنی ٹولز کے غلط استعمال کے خلاف سخت تنبیہ جاری کی ہے۔ چناؤ کمیشن نے انتخابی ماحول کو خراب نہ ہونے دینے کو یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا پوسٹ پر سخت نگرانی برتنے کی یقین دہانی کی ہے اور انتخابی عمل کی معتبریت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔