October 13, 2025 9:40 PM

printer

بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے

بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اِس مرحلے کے تحت 20 اضلاع میں 122 اسمبلی حلقوں میں 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نامزدگی کے پرچے داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 21 اکتوبر کو کی جائے گی۔ اور اِس ماہ کی 23 تاریخ تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔
انتخابی پینل نے 7 ریاستوں کی آٹھ اسمبلی سیٹوں کیلئے ضمنی چنائو کی خاطر بھی آج نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اِن اسمبلی حلقوں میں جموں وکشمیر میں بڈگام اور نگروٹہ، راجستھان میں Anta، جھارکھنڈ میں Ghatsila، تلنگانہ میں جبلی ہلز، پنجاب میں ترن تارن، میزورم میں Dampa اور اڈیشہ میں Nuapada شامل ہیں۔
جموں وکشمیر اور اڈیشہ اسمبلی حلقوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے اور جھارکھنڈ، میزورم، پنجاب، تلنگانہ اور راجستھان میں اِس ماہ کی 21 تاریخ تک پرچۂ نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ ان اسمبلی سیٹوں کیلئے ضمنی انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔