ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 8, 2025 9:48 PM

printer

بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی انتخابی مہم میں کچھ وقت باقی رہنے کے ساتھ ہی NDA اور مہاگٹھ بندھن سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنمائوں نے کئی ریلیوں سے خطاب کیا

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم ختم ہونے سے ایک دن پہلے آج تشہیری مہم نے جارحانہ رخ اختیار کرلیا۔ دوسرے مرحلے میں منگل کے روز ریاست کے 20 ضلعوں کے 122 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس دوران NDA، عظیم اتحاد اور دیگر پارٹیوں کے سینئر رہنماؤں نے ریاست بھر میں عوامی جلسے اور میٹنگیں کرتے ہوئے اپنے امیدواروں کے حق میں حمایت حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی۔
وزیر اعظم اور سینئر BJP رہنما نریندر مودی نے کہا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کو ترقی کی کوئی فکر نہیں ہے۔ جناب مودی نے Bettiah کے مقام پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ RJD اور کانگریس، دونوں کے رہنما، ترقی اور روزگار کی باتیں کرکے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ اور BJP رہنما امت شاہ نے Supaul میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس، دراندازوں کی حمایت کرتے ہیں۔ جنتا دل یونائیٹیڈ کے صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جہان آباد میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا اور دعویٰ کیا کہ انھوں نے بہار کی ذمے داری سنبھالنے کے بعد سے ریاست میں ڈر اور دہشت کے ماحول کا خاتمہ کیا ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے پورنیہ میں عظیم اتحاد کی حمایت میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں یہی حکومت، 20 سال سے اقتدار میں ہے لیکن نقلِ مکانی اور روزگار اب بھی بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ گیا ضلعے کے Barachatti میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتادل لیڈرتیجسوی پرسادیادونے کہاکہ اُن کی اصل لڑائی، بے روزگاری کے خلاف ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔