October 30, 2025 9:59 PM

printer

بہار میں اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے اعلیٰ رہنمائوں نے ریاست بھر میں ریلیاں اور روڈ شو کئے

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر NDA اور مہاگٹھ بندھن دونوں کے سرکردہ اور سینئر رہنمائوں نے آج مختلف عوامی ریلیاں کیں۔ دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی اپنے متعلقہ امیدواروں کی حمایت میں میٹنگیں کیں۔ پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے چنائو تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔
بی جی پی کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے چھپرا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ جب کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بہار کے لوگوں کیلئے ناشائستہ رائے زنی کی تھی تو اُس وقت راشٹریہ جنتادَل نے اس پر احتجاج نہیں کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ RJD اور کانگریس کا منشور لوٹ اور بدعنوانی کا منشور ہے۔BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نالندہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ RJD پندرہ برس سے بدعنوانی میں ملوث ہے جبکہ وزیر اعظم مودی کی مدت کار کے دوران، بدعنوانی کا کوئی واحد معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔جنتادل یونائٹیڈ کے صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شیخ پورہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کی ترقی کیلئے وزیر اعظم مودی کا عزم پختہ ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے نالندہ ضلعے میں ایک ریلی میں مبینہ طور پر کہا کہ NDA حکومت غریبوں اور نوجوانوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صنعتکاروں کے حق میں کام کر رہی ہے۔RJD کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ اگر عظیم اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو ہر خاتون کو ’مائی بہن یوجنا‘ کے تحت ڈھائی ہزار روپئے فی ماہ فراہم کئے جائیں گے۔اِس دوران، جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے دربھنگہ میں کہا کہ صرف اُن کی پارٹی ہی بہار کو NDA اور مہاگٹھ بندھن کی بدعنوانی سے نجات دِلا سکتی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔