October 8, 2025 10:22 PM

printer

بہار میں آئند اسمبلی انتخابات کیلئے سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں تعطل کو حل کرنے کیلئے دونوں اتحادوں کی پارٹیوں کے درمیان علیحدہ میٹنگوں کے کئی دور ہوئے ہیں

بہار میں آئند اسمبلی انتخابات کیلئے سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں تعطل کو حل کرنے کیلئے دونوں اتحادوں کی پارٹیوں کے درمیان علیحدہ میٹنگوں کے کئی دور ہوئے ہیں۔ NDA اور عظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) کے درمیان اسمبلی سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ NDA کے اتحادی لوک جَن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان اور ہندوستانی عوام مورچہ کے سینئر رہنما جیتن رام مانجھی نے سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں اپنے متعلقہ مطالبات رکھے ہیں، جس کے سبب حتمی فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

اپوزیشن کے عظیم اتحاد میں کانگریس، وکاس شیل انسان پارٹی اور CPI-ML نے اسمبلی انتخابات میں زیادہ سیٹوں کی مانگ رکھی ہے، جس کے نتیجے میں امیدواروں کی فہرست کو ابھی قطعی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔  پیش ہے ایک رپورٹ……

BJP نے پٹنہ میں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں   اپنی ریاستی چناؤ کمیٹی کی میٹنگ کی۔ اِس میں 100 سے  زیادہ سیٹوں پر اُن کے جیتنے کے امکانات اور عوامی شبیہ کا جائزہ لیتے ہوئے امکانی امیدواروں پر غور و خوض کیا گیا۔ طے کیے گئے امیدواروں کی فہرست، BJP کے پارلیمانی بورڈ کو سونپی جائے گی، جو حتمی فیصلہ کرے گا۔ اِس دوران عظیم اتحاد میں کانگریس نے نئی دلّی میں تبادلہئ خیال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ بھی عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب جَن سوراج پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔