بہار میں آئندہ ریاستی انتخابات کے پیش نظر آج پٹنہ میں RJD کانگریس کی قیادت والے عظیم اتحاد کی ایک اہم میٹنگ ہوگی۔ RJD کے دفتر میں ہونے والی اس میٹنگ میں اپوزیشن اتحاد کی سبھی 6 پارٹیاں شریک ہوں گی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ RJD لیڈر تیجسوی پرساد یادو، کانگریس کے ریاستی انچارج کرشنا Allavaru، بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راجیش کمار، بائیں بازو پارٹی کے سینئر رہنما اور وِکاس شیل انسان پارٹی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کے علاوہ عظیم اتحاد کے رہنما، امکان ہے کہ وزیراعلیٰ کے امیدوار پر بھی غور وخوض کریں گے۔ RJD نے پہلے ہی، عظیم اتحاد کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی پرساد یادو کے نام کا اعلان کردیا ہے۔×
Site Admin | April 17, 2025 3:14 PM
بہار میں آئندہ ریاستی انتخابات کے پیش نظر آج پٹنہ میں آر جے ڈی – کانگریس کی قیادت والے عظیم اتحاد کی ایک اہم میٹنگ ہوگی۔
