بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر چناؤ مہم زور پکڑتی جارہی ہے۔
JDU کے قومی صدر اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے آج تیسرے پہر پٹنہ میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کی میٹنگ بلائی ہے۔
JDU کے امیدوار اور وزیر Ratnesh Sada کو سہرسہ ضلعے میں Sonbarsa سے پارٹی کا چناؤ نشان دیا گیا ہے۔
BJP کے اعلیٰ رہنما اور نائب وزیرِ اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا ہے کہ امیدواروں کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔
لوک جَن شَکتی پارٹی (آر) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا ہے کہ NDA میں شامل پارٹی امیدواروں کے درمیان سیٹوں کے بٹوارے کے معاملے کو خوشگوار تبادلہئ خیال کے بعد حل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کون سی پارٹی کس سیٹ سے چناؤ لڑے گی، اِس معاملے پر بھی مثبت بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔
راشٹریہ لوک مورچہ کے صدر اوپندر کُشواہا نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں NDA پوری طرح متحد ہے۔ x