بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔ JDU کے صدر اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ میں BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ JDU اور BJP کے اعلیٰ رہنماؤں نے میٹنگ کے دوران بہار اسمبلی انتخابات سے متعلق معاملات پر تبادلہئ خیال کیا۔ یہ میٹنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور NDA کی اتحادی پارٹیوں کے رہنما سیٹوں کی تقسیم سے متعلق بیانات دے رہے ہیں۔ جناب شاہ ریاست کے ایک روزہ دورے پر ہیں اور وہ پارٹی رہنماؤں، ورکروں Dehri-on-Sone اور بیگوسرائے کے منتخب نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ x
Site Admin | September 18, 2025 3:42 PM
بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے
