بہار میں، عظیم اتحاد نے بہار اسمبلی انتخابات-2025 کیلئے راشٹریہ جنتادل-RJD کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو کو وزارت اعلیٰ کے طور پر اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ کانگریس کے انتخابی مشاہد اور راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے آج پٹنہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر، عظیم اتحاد میں شامل سبھی 7 پارٹیوں کے سینئر لیڈرس بھی موجود تھے۔
S/B Ashok Gehlot
جناب گہلوت نے یہ اعلان بھی کیا کہ عظیم اتحاد حکومت تشکیل دے گا اور یہ کہ وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش ساہنی نائب وزیراعلیٰ مقرر کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عظیم اتحاد نے وزارت اعلیٰ کے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا ہے، جبکہ اس بارے میں NDA میں صورتحال اب بھی غیر واضح ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، تیجسوی پرساد یادو نے وزارت اعلیٰ کے طور پر اپنے نام کا اعلان کئے جانے پر، عظیم اتحاد کے لیڈروں سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عظیم اتحاد کے ساجھیداروں کی امیدوں اور توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گے۔×