October 28, 2025 10:03 AM | BIHAR-CHHATH

printer

بہار میں، طلوع ہوتے ہوئے سورج کو اوشا کالین ارگھیہ دیئے جانے کے ساتھ ہی چار روزہ چھٹھ مہا پَرو آج اختتام پذیر ہوگیا۔طلوع ہوتے ہوئے سورج کو ارگھیہ پیش کرنے کیلئے عقیدتمند گنگا، گنڈک، کوسی، باگمتی اور کملا بالن سمیت بہار کے مختلف دریاؤں کے کنارے جمع ہوئے۔

لاکھوں عقیدتمندوں نے بہار کے مختلف چھٹھ گھاٹوں پر سوریہ دیوتا کو اوشاکالین ارگھیہ دیا۔ پارن کی رسم کے بعد، عقیدتمندوں نے پوجا کی اور 36 گھنٹے کا مشکل وِرت مکمل کیا۔ گھاٹوں پر لوگوں کو پرساد تقسیم کیا گیا۔ راجدھانی پٹنہ میں، لاکھوں عقیدتمندوں نے گنگا کے کنارے سوریہ دیوتا اور چھٹھی میّا کو ارگھیہ دیا۔ اس دوران چھٹھ گھاٹوں پر صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، کئی گھاٹوں پر ووٹر بیداری مہم چلا کر لوگوں سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔