بہار میں، ریاست کے شمالی حصے اور پڑوسی نیپال میں شدید بارش کے سبب گنڈک، کوسی، مہانندا، گنگا اور دیگر ندیوں کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سوپول، سیتا مڑھی اور مغربی چمپارن جیسے اضلاع کے مختلف حصوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش درج کی گئی ہے۔ ریاست میں سب سے زیادہ 385 ملی میٹر بارش سوپول کے سرائے گڑھ، Bhaptiyahi میں درج کی گئی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ نیپال میں موسلادھار بارش کے سبب سوپول ضلع میں بیرپور کے کوسی بیراج پر دبائو بڑھ گیا ہے۔
Site Admin | October 5, 2025 9:47 PM
بہار میں، ریاست کے شمالی حصے اور پڑوسی نیپال میں شدید بارش کے سبب گنڈک، کوسی، مہانندا، گنگا اور دیگر ندیوں کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے