بہار میں، جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرِ ثانی SIR مہم نے BLO کے ذریعے گھر گھر جاکر ووٹروں کی تصدیق کی دوران نیپال، بنگلہ دیش اور میانما کے شہریوں کی بڑی تعداد کا کامیابی سے پتہ لگایا ہے۔ چناؤ کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود BLOs کو یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ افراد تمام دستاویزات بشمول آدھار، سکونت سے متعلق سرٹیفکیٹ، راشن کارڈ اور دیگر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ SIR کے دوران ہونے والے اِن انکشافات سے کچھ خدشات کی تصدیق ہوتی ہے اور چناؤ کمیشن کی طرف سے اِن خدشات کو مناسب طریقے سے دور کیا جارہا ہے۔ انتخابی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی اگست سے 30 اگست تک مناسب انکوائری کے بعد، اگر یہ بات درست پائی جاتی ہے تو اِس سال 30 ستمبر کو شائع ہونے والی حتمی فہرست میں ایسے نام شامل نہیں کئے جائیں گے۔ x
Site Admin | July 13, 2025 3:57 PM
بہار میں، جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرِ ثانی مہم کے ذریعے ووٹروں کی تصدیق کی دوران نیپال، بنگلہ دیش اور میانما کے شہریوں کی بڑی تعداد کا پتہ لگا ہے۔