بہار میں، بھارتی فضائیہ کی ”سوریہ کِرن“ ٹیم آج صبح پٹنہ میں دریائے گنگا پر، فضائی شو کے دوسرے اور آخری دن اپنی حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ آج اس ایئر شو کا افتتاح کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ لوگوں کو فضائی کرتب اور آسمان میں 9 تربیت کار جیٹ طیاروں کی مشقیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ پیراگلائڈنگ ٹیم بھی اپنے، حیرت انگیز کرتب پیش کرے گی۔
اس پروگرام کا انعقاد بابو کنور سنگھ کے، یومِ شجاعت، وِجے اتسو کے موقع پر کیا جا رہا ہے، جو بہار کے بھوجپور علاقے میں 1857 کے انقلاب کے اس عظیم مجاہد کے احترام میں منایا جاتا ہے۔
بابو کنور سنگھ نے اپنی چھوٹی سی پلاٹون کے ساتھ، برطانوی فوجوں کو شکست دی تھی اور بہار کے جگدیش پور، آرہ اور دانا پور علاقوں کا قبضہ واپس حاصل کر لیا تھا۔×