بہار میں، اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے داخل کیے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج کی جائے گی۔ اس مرحلے کے تحت پولنگ 18 ضلعوں کی 121 سیٹوں پر 6 نومبر کو کرائی جائے گی۔
پہلے مرحلے کے لیے ایک ہزار 698 کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے نام پیر تک واپس لے سکتے ہیں۔
اسی دوران دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک 290 کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے گئے۔ 20 ضلعوں میں 122 اسمبلی حلقوں میں اس مرحلے کے دوران 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اسی دوران مختلف پارٹیوں نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے، جن میں بھارتیہ جنتا پارٹی BJP، راشٹریہ جنتا دل RJD، کانگریس اور جنتا دل یونائیٹڈ شامل ہیں۔ JDU نے 40 اہم شخصیتوں کی فہرست جاری کی ہے، جو مہم چلا رہی ہیں۔ اِن میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، ممبر پارلیمنٹ رنجن سنگھ عرف للّن سنگھ اور پارٹی کے قومی ورکنگ صدر سنجے کمار جھا شامل ہیں۔ کانگریس کی اِن اہم شخصیتوں میں قومی صدر مَلک ارجن کھڑے، سینئر رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی شامل ہیں۔ جَن سوراج پارٹی نے بھی اپنی مہم چلانے والی اہم شخصیتوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں اس کے بانی پرشانت کمار چیف کیمپینر کے طور پر شامل ہیں۔
عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کا کوئی باقاعدہ اعلان ابھی کیا جانا ہے، جس کی وجہ سے اتحاد کے شراکت داروں کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے درمیان بہت سے حلقوں میں دوستانہ چناؤ ہونے ہیں۔