July 29, 2025 9:54 AM

printer

بہار میں، آج ویشالی ضلع کے ویشالی گڑھ میں، نو تعمیر شدہ Buddha Samyak درشن میوزیم اور یادگاری اِستوپ کا افتتاح کیا جائے گا۔

بہار میں، آج ویشالی ضلع کے ویشالی گڑھ میں، نو تعمیر شدہ Buddha Samyak درشن میوزیم اور یادگاری اِستوپ کا افتتاح کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار اس یادگار کا افتتاح کریں گے۔چین، جاپان، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال، تبت، میانما، بھوٹان، ویتنام، کمبوڈیا، منگولیا، لاؤس، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا سمیت 15 ملکوں کے بدھ راہب اس موقع پر موجود رہیں گے۔ یہ استوپ Pushkari تالاب اور مٹی کے قدیم استوپ کے نزدیک تعمیر کیا گیا ہے۔ میوزیم کی پہلی منزل پر، بھگوان بدھ کی مقدس باقیات یا اَستھی کلش کو نصب کیا گیا ہے۔ بھارت کی جدید تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی استوپ کو مکمل طور پر پتھر سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں سیمنٹ، اینٹوں یا کنکریٹ کا استعمال نہیں ہوا ہے۔ اس استوپ کی اونچائی دنیا بھر میں مشہور سانچی استوپ سے تقریباً دوگنی ہے۔ Sandstone کے 42 ہزار بلاکوں کو چپکانے والے کسی مواد کے بغیر Tongue and Groove تکنیک کے ذریعہ جوڑا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔