July 8, 2025 2:52 PM

printer

بہار سرکار نے ریاست کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے Youth کمیشن کی منظوری دے دی ہے

بہار میں ریاستی سرکار نے خواتین کیلئے مخصوص سرکاری ملازمتوں میں سکونت سے متعلق پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال سرکاری ملازمتوں میں خاتون امیدواروں کیلئے 35 فیصد ریزرویشن ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی زیرِ صدارت کابینہ میٹنگ میں خواتین کیلئے سکونت سے متعلق اِس پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اِس طرح اُن خاتون امیدواروں کو ہی 35 فیصد ریزرویشن کا فائدہ مل سکے گا، جو بہار کی باشندہ ہوں گی۔ بہار سے باہر کی خواتین کو عام امیدوار سمجھا جائے گا۔بہار میں کئی تنظیمیں آسامیوں اور سرکاری ملازمتوں کیلئے سکونت سے متعلق پالیسی کی عمل آوری کی مانگ کرتی رہی ہیں تاکہ مقامی باشندوں کو موقع اور ترجیح دی جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔