بہار حکومت نے اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے ریاست میں صارفین کو 125 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے فیصلے کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کے ایک کروڑ 67 لاکھ کنبوں کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگلے تین سال میں گھریلو صارفین کی اجازت سے ان کے گھروں کی چھتوں پر اور قریبی عوامی مقامات پر شمسی توانائی کے پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔ جناب کمار نے یہ بھی کہا کہ بہار حکومت Kuteer جیوتی اسکیم کے تحت بہت غریب کنبوں کے لیے، سولر پاور پلانٹس کی تنصیب کا مکمل خرچ برداشت کرے گی۔ باقی صارفین کیلئے ریاستی حکومت سولر پاور پلانٹس کی تنصیب کیلئے مالی مدد فراہم کرے گی۔ اگلے تین سال میں بہار میں 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی بھی دستیاب ہوگی۔x
Site Admin | July 17, 2025 2:59 PM
بہار حکومت نے اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے ریاست میں صارفین کو 125 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔