بہار میں، NDA حکومت نے مالی امداد کی ایک نئی اسکیم ”مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا“ کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد بہت چھوٹی سطح پر، اُبھرنے والی خاتون کاروباریوں کو مدد دینا ہے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کل اِس اسکیم اور اِس کے ایپلی کیشن پورٹ کا آغاز کیا۔
مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کا مقصد خود روزگار اور کاروبار کو فروغ دے کر خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے تعاون سے خواتین معاشی طور پر خود کفیل ہوں گی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک پہل کے طور پر اِس اسکیم سے خود روزگار اور چھوٹے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اِس طرح کنبے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور نقل مکانی میں کمی آئے گی۔ مالی امداد کی پہلی قسط کے طور پر ہر منتخب خاتون کو اپنی پسند کے ملازمت شروع کرنے کیلئے فائدوں کی راست منتقلی، DBT کے ذریعے 10 ہزار روپے ملیں گے۔ دیہی ترقی کا محکمہ اِس اسکیم کے لیے نوڈل ایجنسی ہوگا اور بہار دیہیLivelihood Promotion سوسائٹی، جیویکا اِس کا نفاذ کرے گی۔
اگلے مرحلے میں ملازمت کے آغاز کے چھ ماہ بعد اِس کا جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر منتخب خواتین مستفدین کو دو لاکھ روپے تک کی اضافی مدد فراہم کرائی جائے گی۔ اپنی مدد آپ گروپوں کے ممبران یا جیویکا دیدیاں اِس اسکیم کی اہم مستفدین ہوں گی۔