March 22, 2025 3:14 PM

printer

بہار اپنے قیام کے آج 113 سال پورے کررہا ہے۔

بہار اپنے قیام کے آج 113 سال پورے کررہا ہے۔ 1912 میں آج ہی کے دن برطانوی دورِ حکومت میں Bengal Presidency سے الگ کرکے بہار ریاست بنائی گئی تھی۔ آج کا دن بہار دِوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اِس سال بہار دِوس کا موضوع ”اُنّت بہار وِکست بہار“ رکھا گیا ہے۔ اِس موضوع پر ریاست کے ضلع صدر مقامات اور قصبوں میں اسکول اور کالج کے طلباء کی طرف سے پربھات پھیریوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران بہار کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے بہار کی ترقی کیلئے دیئے گئے نعرے کے موضوع پر دیہی ترقی، صحت، تعلیم اور پنچایت راج جیسے مختلف سرکاری محکمے نمائشوں وغیرہ کا اہتمام کررہے ہیں۔