ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 24, 2025 3:01 PM

printer

بہار اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بہار کے سمستی پور میں ایک چناؤ ریلی سے خطاب کیا۔

BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ بہار اسمبلی چناؤ کیلئے نیشنل ڈیموکریٹک اتحاد NDA کی چناؤ  مہم آج سمستی پور میں انتخابی ریلی سے شروع کی۔ انہوں نے سوشلسٹ لیڈر جن نائک کرپوری ٹھاکر کی وراثت کا ذکر کرتے ہوئے ریاست میں سماجی انصاف اور تیز ترقی کا عہد کیا۔

Dudhpoora ہیلی پیڈ گراؤنڈ پر ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کرپوری ٹھاکر کو ملک کا ایک بیش قیمتی ہیرا قرار دیا اور کہا کہ آزاد بھارت میں سماجی انصاف لانے کا سہرا اُن کے سر بندھتا ہے۔ انھوں نے نئے مواقع کے ساتھ غریبوں اور محروموں کو جوڑا۔جناب مودی بعد بیگوسرائے میں بھی ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔