October 18, 2025 3:08 PM

printer

بہار اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

بہار اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ اِس مرحلے کیلئے مجموعی طور پر ایک ہزار 698 نامزدگی کے کاغذات داخل کئے گئے ہیں۔ امیدوار اِس مہینے کی 20 تاریخ تک نام واپس لے سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 18 ضلعوں کی 121 اسمبلی سیٹوں کیلئے اگلے مہینے کی 6 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِسی دوران CPIML نے 20 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اِن میں سے 14 پہلے مرحلے کیلئے پہلے ہی اپنے کاغذات داخل کرچکے ہیں۔ پارٹی نے 2020 کے اسمبلی انتخابات میں 19 سیٹوں پر مقابلہ کیا تھا، جن میں سے 12 پر وہ کامیاب ہوئی تھی۔ اِس بار CPIML نے اپنے 12 موجودہ اسمبلی ممبروں کو دوبارہ نامزد کردیا ہے۔ کانگریس نے 48 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، جس کے بعد CPIML نے اپنی فہرست جاری کی ہے اور اِسے اِس پارٹی کی پہلی باضابطہ فہرست مانا جارہا ہے۔ عظیم اتحاد کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے سوال پر تنازعہ ایک بار پھر سامنے آگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔