October 28, 2025 2:31 PM

printer

بہار اسمبلی چناؤ کے لیے انتخابی مہم زور پکڑ گئی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں تیزی آتی جارہی ہے۔ اب جبکہ پہلے مرحلے کی پولنگ 6 نومبر کو ہونی ہے، NDA اور مہاگٹھ بندھن کی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں۔ مہا گٹھ بندھن کا منشور جاری کرنے سے قبل RJD لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن آج منشور جاری کرے گا، جس میں اس اتحاد کے ویژن کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے NDA کے ویژن، ایجنڈا اور وزیرِ اعلیٰ کے نام پر سوال اٹھائے ہیں۔ دوسری طرف LJP (رام ولاس) کے سربراہ اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ جب NDA اقتدار میں آئے گی تو ہر کسی کو اُس کی صلاحیتوں کی بنیاد پر نمائندگی دی جائے گی۔ JDU کے ترجمان راجیو رنجن نے مہا گٹھ بندھن پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کا کام الفاظ سے زیادہ بولتا ہے۔JP کے لیڈر اور بہار کے پنچایتی راج محکمے کے وزیر Kedar پرساد گپتا نے کہا کہ NDA کے زیرِ اقتدار بہار میں لوگوں کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔