بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں زور و شور سے انتخابی مہم میں لگی ہوئی ہیں۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن دونوں کے سینئر لیڈران اور سرکردہ شخصیات رائے دہندگان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے انتخابی ریلیاں کررہے ہیں۔
وزیر اعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی آج مظفرپور اور چھپرا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
دسری جانب، راشٹریہ جنتا دَل RJD کے رہنما اور مہاگٹھ بندھن سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو آج 10 انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی آج نالندہ ضلع میں نور سرائے اور شیخ پورہ کے Barbigha میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
ووٹنگ کا پہلا مرحلہ نزدیک آنے کے ساتھ ہی مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کے بیچ ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے میں تیزی آرہی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 121 اسمبلی حلقوں کیلئے 6 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔
BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی آج مظفرپور اور چھپرا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
بہار میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد سے وزیر اعظم کا ریاست کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔
اِس دوران، سینئر BJP رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپنی انتخابی مہم کے مسلسل دوسرے دن مونگیر میں تاراپور، نالندہ ضلع میں Hilsa اور پٹنہ میں Paliganj کے مقام پر انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
BJP کے ریاستی صدر جے پی نڈا، پٹنہ میں Bikra اور بکسر میں Brahmpur میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
مہاگٹھ بندھن اتحاد کی طرف سے RJD رہنما تیجسوی پرساد یادو نے انتخابی مہم کی پوری ذمہ داری لے رکھی ہے۔
وہ آج مدھے پورہ، دربھنگا اور مظفرپور ضلعوں میں 10 ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ دیگر سیاسی پارٹیوں، جن میں سراج پارٹی، جن شکتی جنتا دل اور بہوجن سماج پارٹی BSP شامل ہیں، کے لیڈران بھی فعال طور سے انتخابی مہم میں شامل ہیں۔