ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 22, 2025 10:09 PM

printer

بہار اسمبلی چناؤ کیلئے انتخابی مہم کے حصے کے طور پر قومی جمہوری اتحاد NDA کے کئی لیڈروں نے آج انتخابی ریلیاں کیں۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کئی   سابق ارکان پارلیمنٹ بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں

بہار اسمبلی چناؤ کیلئے انتخابی مہم کے حصے کے طور پر قومی جمہوری اتحاد NDA کے کئی لیڈروں نے آج انتخابی ریلیاں کیں۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کئی   سابق ارکان پارلیمنٹ بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گوپال گنج اور سیوان ضلعوں میں Kateya، رگھوناتھ پور اور برہریہ میں جلسہئ عام سے خطاب کیا۔ گوپال گنج کے Kateya میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنتا دل یونائیٹڈ کے سربراہ نے کہا کہ اگر NDA اقتدار میں واپس آیا تو بہار کا ترقی یافتہ ریاست بننے کا خواب پورا ہوگا۔ BJP کے سینئر رہنما اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے گیاجی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاست میں ڈَبل اِنجن سرکار کی تشکیل، بہار کیلئے مزید ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔

لوک جن شکتی پارٹی رام وِلاس کے صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کھگڑیا کے Parbatta میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر ریاست میں NDA کو اقتدار ملا تو بہار کا سنہرا دور دوبارہ واپس آئے گا۔ RJD کے رہنما تیجسوی پرتاپ یادو نے وعدہ کیا کہ اگر عظیم اتحاد کو اقتدار حاصل ہوا تو جیویکا دیدیوں اور کنٹریکچول وَرکروں کو مستقل سرکاری ملازم کے طور پر پکی نوکری دی جائے گی۔

دوسری طرف بہار کانگریس کے انچارج کرشنا Allavaru نے الزام لگایا کہ BJP اور جنتا دل یو کے رہنما لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں روزگار، نقل مکانی اور تعلیم کی خراب صورتحال کے بارے میں سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔

اِسی دوران، کیمور ضلع میں واقع Mohania ریزرو سیٹ سے راشٹریہ جنتا دَل کی امیدوار شویتا سُمن کا پرچہئ نامزدگی رد کردیا گیا ہے۔ Mohania کے رِٹرننگ افسر نے اُن کی نامزدگی کا پرچہ درج فہرست ذات کے Certificate کو  غیر مجاز پانے کے بعد رد کردیا۔