July 25, 2025 3:05 PM

printer

بہار اسمبلی میں ریاست میں جاری ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرِثانی مہم SIR معاملے پر اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے سبب ایوان کی کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے

بہار اسمبلی میں ریاست میں جاری ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرِثانی مہم SIR معاملے پر اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے سبب ایوان کی کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ آج دن میں 11 بجے، جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، راشٹریہ جنتا دَل، CPIML اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان SIR کے معاملے پر سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے، ایوان کے وسط میں آگئے۔ ہنگامہ آرائی جاری رہنے کے بعد، اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔ اِس دوران ایوان میں موجود وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے اپوزیشن ارکان کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آج اسمبلی کے مانسون اجلاس کا آخری دن ہے۔ یہ 17 ویں بہار قانون ساز اسمبلی کا آخری اجلاس بھی ہے۔