بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ضلعوں کے 121 حلقوں میں ووٹ ڈالے جانے کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ دن کے ایک بجے تک 42 اعشاریہ تین ایک فیصد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ ڈال لئے تھے۔ JDU کے صدر اور بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار، BJP رہنما اور نائب وزیرِ اعلیٰ سمراٹ چودھری، BJP رہنما اور امورِ خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت نتیا نند رائے، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان اور VIP کے سربراہ اور مہاگٹھ بندھن کے نائب وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار مکیش ساہنی نے اپنے ووٹ ڈالے۔ آزادانہ، منصفانہ اور پُر امن پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے وسیع حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
مزید جانکاری کیلئے اب ہم بات کرتے ہیں، بہار میں موجود اپنے نامہ نگار دھرمیندر رائے سے…
دھرمیندر، اِس وقت پولنگ کی کیا صورتحال ہے؟
شکریہ دھرمیندر۔۔۔