ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 4, 2025 9:23 AM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ 18 ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں چناؤ مہم شام 5 بجے ختم ہوجائے گی۔ اِس مرحلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت 6 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ NDA، مہاگٹھ بندھن اور دیگر پارٹیوں کی سرکردہ شخصیات اور سینئر رہنما آج ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے اپنی آخری کوششیں کریں گے۔

پیش ہے ایک رپورٹ ……VC – Dharmendra

انتخابی مہم کے آخری دن مختلف سیاسی پارٹیوں کی سرکردہ شخصیات اور سینئر رہنما اپنی پوری طاقت لگاتے ہوئے انتخابی جلسے، عوامی میٹنگز اور روڈ شوز کریں گے، تاکہ اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کو یقینی بناسکیں۔ BJP کے قومی صدر جے پی نڈا آج بھوجپور اور گیا ضلعوں میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، ویشالی، پٹنہ، سہرسہ اور مونگیر ضلعوں میں جلسہئ عام سے خطاب کریں گے۔ اِسی دوران، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، دربھنگہ، مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن ضلعوں میں NDA امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے۔ مہاگٹھ بندھن کی جانب سے کانگریس کے کئی سینئر رہنما، گیا جی اور اورنگ آباد میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو، سمستی پور، بیگوسرائے، سہرسہ، دربھنگہ، مظفرپور اور ویشالی کے مختلف حلقوں میں کُل 17 ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو بھی گیا جی میں مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کی حمایت میں جلسہئ عام سے خطاب کریں گے۔

پٹنہ سے دھرمیندر کمار رائے کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ….