November 3, 2025 2:51 PM | Bihar Campaigning

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم زور و شور سے جاری ہے اور یہ کَل شام ختم ہوجائے گی۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے چناؤ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن دونوں اتحاد کی سرکردہ شخصیات اور سینئر رہنما چناؤ والے حلقوں میں کئی کئی جلسے اور ریلیاں کررہے ہیں۔ پہلے مرحلے کیلئے چناؤ مہم کل شام ختم ہوجائے گی۔ اس مرحلے کے تحت 18 ضلعوں کے 121 حلقوں کیلئے 6 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس دوران دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے بھی چناؤ مہم تیز ہوگئی ہے۔ اس مرحلے کے تحت 122 حلقوں کیلئے 11 نومبرکو پولنگ ہوگی۔

دربھنگہ میں آج ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے رہنما اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے آزاد کرانے کا کام کیا ہے۔

پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کے صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ پچھلے 11 سال کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں 25 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔

اس دوران پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہا گٹھ بندھن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے دعویٰ کیا کہ BJP کا JDU کے سربراہ نتیش کمار کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔