ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 2, 2025 9:48 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم، زوروں پر ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن، دونوں کے سینئر رہنمائوں نے، پوری ریاست میں، ایک کے بعد ایک ریلی کا انعقاد کیا

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے کیونکہ اب اِس میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔ NDA اور مہا گٹھ بندھن، دونوں ہی کے سینئر لیڈروں نے پولنگ والے حلقوں میں کئی کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔BJP کے سرکردہ لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی پٹنہ میں ایک روڈ شو کر رہے ہیں۔ جناب مودی، 10 ویں سکھ گرو، گرو گوبند سنگھ جی مہاراج کی جائے پیدائش تخت شری ہرمیندر صاحب میں حاضری دیں گے۔ پہلے مرحلے میں 121 اسمبلی حلقوں کیلئے 6 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ NDA سرکار کے تحت بہار میں اچھی حکمرانی قائم کی گئی ہے، جس سے سبھی شعبوں میں ترقی کرنے میں ریاست کو مدد ملی ہے۔ نوادہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو اب اپنی ہی ریاست میں نوکری ملے گی کیونکہ سرکار، Made in Bihar اقدام کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا مرکز بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ یہاں کی اشیاء دنیا بھر میں پہنچ سکیں۔ جناب مودی نے یہ بھی الزام لگایا کہ مہا گٹھ بندھن خاندانی سیاست کو فروغ دے رہی ہے اور اُسے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ویشالی ضلعے کے مہووا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں وزیر اعلیٰ اور دلّی میں وزیر اعظم کا عہدہ خالی نہیں ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعلیٰ بننے کا تیجسوی پرساد یادو کا خواب پورا نہیں ہوگا۔
سہرسہ کے سون بَرسا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور JDU کے صدر نتیش کمار نے کہا کہ RJD اور کانگریس کے دورِ اقتدار میں بہار کی حالت بہت خراب تھی۔ البتہ اُن کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کو ترقی کی راہ پر لانے کا کام کیا گیا اور آج بہار میں امن اور بھائی چارہ کا ماحول ہے۔
اسی دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کھگڑیہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ NDA کو یہ بتانا چاہیے کہ اُس نے اپنے 20 سالہ دورِ اقتدار میں کیا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مہا گٹھ بندھن سرکار میں آتی ہے تو وہ تعلیم، حفظانِ صحت اور روزگار پر توجہ مروکز کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں بہار میں قائم کی جائیں گی اور بہار کے عوام کو چھوٹے موٹے کام کاج کیلئے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی چھپرا میں مہا گٹھ بندھن کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔