ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 4, 2025 9:51 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم آج شام ختم ہوگئی ہے۔ اس مرحلے کے تحت 18 ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں جمعرات کو ووٹ ڈالے جائیں گے

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم آج شام ختم ہوگئی۔ پہلے مرحلے کے تحت 18 ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں اِس ماہ کی 6 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چنائو کے پہلے مرحلے میں تین کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کُل ایک ہزار 314 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ انتخابی کمیشن نے پہلے مرحلے کیلئے وسیع تر سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں نتیش کمار کی قیادت والی حکومت کے 16 وزیروں کی سیاسی قسمت داؤ پر لگی ہے، جن میں سے گیارہ وزیروں کا تعلق BJP سے ہے۔ پہلے مرحلے میں BJP کی جانب سے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، تارا پور سے جبکہ وجے کمار سنہا، لکھی سرائے سے انتخابی میدان میں ہیں۔ 
عظیم اتحاد کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو، تیسری مرتبہ راگھوو پور اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑے رہے ہیں۔ تیجسوی پرساد سے قطع تعلق کرچکے، اُن کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو اپنی خود کی پارٹی جَن شکتی جنتا دل سے ویشالی ضلعے کے مہووا اسمبلی حلقے سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔بہار BJP کے سابق ریاستی صدر اور وزیر صحت منگل پانڈے، سیوان اسمبلی حلقے سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جنتا دل یونائٹیڈ کے نامزد امیدوار اور سات مرتبہ رکنِ اسمبلی رہ چکے شرون کمار، نالندہ حلقے سے آٹھویں مرتبہ جیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی معاون اور آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، جو ماضی میں چھ مرتبہ منتخب ہوئے ہیں، سمتی پور ضلعے کے سرائے رنجن اسمبلی حلقے سے انتخابی میدان میں ہیں۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت20 اضلاع کے 122 اسمبلی حلقوں میں اِس ماہ کی 11 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔ ریاست بھر میں 7 کروڑ 43 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کیلئے کُل 90 ہزار 712 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔