بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے NDA، عظیم اتحاد اور دیگر پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ دونوں اتحاد کے سینئر رہنماؤں نے امن و امان، بے روزگاری اور بہار کی ترقی جیسے معاملات کیلئے ایک دوسرے پر زبانی حملے تیز کر دیئے ہیں۔ BJP کے رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لگاتار دوسرے دن NDA امیدواروں کیلئے چناؤ مہم جاری رکھی۔ NDA میں شامل دیگر پارٹیوں کے رہنما بھی ریلیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔
دوسری طرف عظیم اتحاد کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو اور وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش ساہنی نے مختلف اسمبلی حلقوں میں ریلیوں سے خطاب کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کھگڑیا، مونگیر اور نالندہ میں جلسۂ عام سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کی سخت نکتہ چینی کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ NDA نے بہار کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ بہار، جرائم، جنگل راج اور قتل کے واقعات سے آزاد ہوچکا ہے۔ جنتا دل یونائیٹیڈ کے صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بکسر کے ڈمراؤں میں ریلی سے خطاب کیا اور کہا کہ 2005 میں اقتدار میں آنے کے بعد اُن کی سرکار نے ریاست میں تعلیم اور حفظانِ صحت کے نظام کو بہتر بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے دورِ حکومت میں ریاست میں فرقہ وارانہ رواداری مستحکم ہوئی ہے۔ اس دوران RJD کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے بھی کھگڑیا کے Alauli اور Gogri نیز بھوجپور ضلعے کے شاہ پور میں ریلیوں سے خطاب کیا۔
انہوں نے نتیش سرکار پر ہر محاذ پر ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ جَن سُراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور، جَن شکتی جنتا دل کے تیج پرتاپ یادو اور بائیں بازو کے رہنماؤں سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈروں اور سرکردہ شخصیات نے بھی آج مختلف مقامات پر عوامی میٹنگوں سے خطاب کیا۔
Site Admin | October 25, 2025 9:49 PM
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن دونوں کے سرکردہ لیڈروں نے ریاست بھر میں یکے بعد دیگرے ریلیاں کیں